پاکستانتازہ ترین

آئندہ تین سالوں میں برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک پہنچائیں گے،وزیر اعظم

کراچی(نمائندہ پاک نیوز)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،اسے ادھورا نہیں چھوڑیں گے،کراچی میںپاکستان ایکسپو نمائش کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے ان کہنا تھا کہ ایسی نمائش سے پاکستانی مصنوعات کو دنیا میں متعارف کرانے کا موقع ملتا ہے ،نمائش سے میڈ ان پاکستان برانڈ کو دنیا بھر میں پزیرائی حاصل ہوگی، پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معاشی طاقت ہے،بین الاقوامی ممالک اورکمپنیوں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کی جائے گی جس سے پاکستان کی پیداوار بڑھےگی تو برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہحکومت توانائی کےمسئلےکوحل کرنےکیلئےترجیحی بنیادوں پرکام کررہی ہے، بجلی کامسئلہ جلداز جلد حل کرنا چاہتے ہیں ،امید ہے پاکستان اگلے3سال میں بجلی کےبحران پرقابوپالے۔پاکستان کی معاشی ترقی ترجیحات میں سرفہرست ہے، نمائش کا ہونا ثبوت ہے کہ کراچی خطے میں کاروباری اہمیت کا حامل ہے ،یورپی یونین کی جانب سےجی ایس پی پلس پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،2019تک ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کاہدف26ارب ڈالرتک پہنچائیں گے،پاکستانی باسمتی چاول دنیابھر میں اپنی پہچان رکھتاہے۔وزیراعظم نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،اسے ادھورا نہیں چھوڑیں گے اور کراچی ایک مرتبہ پھر روشنیوں کا شہر بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!