پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نےسینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

اسلام آباد ( بیوروچیف) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سینیٹ الیکشن کے لیے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حتمی فہرست کے مطابق 50جنرل جبکہ 2 اقلیت کی نشستوں کے لیے 131 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا جبکہ پنجاب کی 11 نشستوں کے لیے 16 امیدوار میدان میں ہیں۔الیکشن کمیشن کی حتمی فہرست کے مطابق سندھ کی 11 نشستوں پر 12 امیددوار میدان میں ہیں ۔ان کے علاوہ خیبر پختونخواہ کی 12 نشستوں پر 27 امیدوار مقابلہ کریں گے جبکہ صوبہ بلوچستان سے 32 امیدوار میدان میں ہیں۔ان کے علاوہ اسلام آباد کی 2 نشستوں کے لیے 8 امیدوار جبکہ فاٹا کے 4 سیٹوں کے لیے 36 امیدوار سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے حتمی فہرست میں شامل ہیں۔یاد رہے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے 22 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے جبکہ کچھ جماعتوں نے اس ترمیم سے اختلاف بھی کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!