پاکستانتازہ ترین

لاہور،اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بوندا باندی،سردی پھر لوٹ آئی

لاہور (بیوروچیف) موسم نے لی انگڑائی ، جاتی سردی واپس لوٹ آئی۔ لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ دلفریب موسم نے شہریوں کی چھٹی کا لطف دوبالا کر دیا ۔ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ، جاتی سردی واپس لوٹ آئی ۔ اسلام آباد ، راولپنڈی اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے رم جھم کا سلسلہ جاری ہے۔ آسمان سے گرتی بوندوں نے شہر اقتدار کے ہر منظر کو نکھار دیا۔ بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوا نے موسم کو اور بھی حسین بنا دیا ۔ لاہور ، سرگودھا ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ سمیت بالائی پنجاب کی فضاؤں پر بھی کالی گھٹاؤں کا راج ہے۔ وقفے وقفے سے بوندا باندی نے خنکی میں اضافہ کر دیا۔ ملتان میں بھی ہلکی بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ، خوبصورت موسم نے چھٹی کا لطف دوبالا کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں کا سلسلہ منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ ہزارہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسلا دھار بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری ہوگی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکران ، حیدر آباد ، اور میر پور خاص میں بھی رم جھم کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت کی ضد کے باعث نقصان ہورہا ہے، خورشید شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker