تازہ ترینکھیل

کفر ٹوٹا خدا خداکرکے،پاکستان نے زمبابوے کو 20رنز سے شکست دے دی

برسبین (نمائندہ سپورٹس) ورلڈ کپ 2015ءمیں بھارت اور ویسٹ انڈیز کی طرح زمبابوے کے خلاف بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی ہے اور اپنی سالگرہ کے دن بھی شاہدآفریدی پاکستانی شائقین کرکٹ کو خوشخبری نہ دے سکے ، پہلی ہی بال پر پویلین لوٹ گئے ،پاکستان نے مقررہ آوورز میں زمبابوے کو 236رنز کاٹارگٹ دے دیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق73اور وہاب ریاض 54بنا کر نمایاں رہے۔ زمبابوے کی طرف سے چترا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں زمبابوے کی ٹیم 215رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ زمبابوے کی طرف سےٹیلر نے 50،ولیمز 33اور چگنمبرا35رنزبنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض اور محمدعرفان نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وہاب ریاض کی شاندار آلراؤنڈر پرفارمنس پر مین آف دی میچ قراردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں  ایک دفعہ پھر دہشت گردوں نے خونی کھیل کھیلا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker