تازہ ترینعلاقائی

بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی کامیابی روزروشن کی طرح عیاں ہے، شازیہ کیانی

ٹیکسلا( نا مہ نگار)پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی رہنما مرکزی سیکرٹری انفارمیشن آزاد جموں و کشمیرشازیہ کیانی نے کہا ہے کہ میرپور ضمنی الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کامیابی روز روشن کی طرح عیاں ہے ، قائد پی ٹی آئی آزادکشمیر انتخابی میدان میں تیز ترین باولنگ سے مخالفین کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ،پی ٹی آئی عوامی قوت کے بل بوتے پرکامیاب ہوگی، ۔ حکمرانوں کی تمام سازشیں ناکام بنادینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے واہ کینٹ اپنی رہائش گاہ قائد اعظم سٹریٹ نواب آباد میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، شازیہ کیانی نے کہا کہ میرپور کے عوام حکمرانوں اور دیگر جماعتوں کی ملی بھگت کو مسترد کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کامیاب بنا کر ثابت کرینگے کہ خطہ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں ۔ پی ٹی آئی کو آزادکشمیر کی ناقابل تسخیر قوت بنا ئیں گے ، میرپور میں مقیم کشمیری کمیونٹی سمیت تمام برادریاں بیرسٹر سلطان اور پی ٹی آئی کیساتھ ہیں ۔ اب کوئی اجارہ دار ، مفاد پرست اور کرپٹ سیاستدان پی ٹی آئی کی صورت میں آنے والی تبدیلی کو نہیں روک سکتے۔ شازیہ کیانی نے کہا کہ پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی لوگ کرپٹ اور نااہل حکمرانون سے تنگ آچکے ہیں اور وہ تحریک انصاف کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا سونامی میرپور سے ٹکرانے کے لیے تیار ہے جو اپنے ساتھ کرپشن،ناانصافی،اور استحصالی نظام کو بہا لے جائے گا۔آزادکشمیر میں حقیقی تبدیلی آچکی ہے اور عوام کرپشن ،اقرباپروری،برادری ازم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اب دنیا کی کوئی طاقت تحریک انصاف کی کامیابی کو نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ میرپور ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی یقینی کامیابی دیکھ کر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور وہ الیکشن سے فرار حاصل کرنے کے راستے ڈھونڈ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف خواتین ونگ تمام پارٹیوں سے مستحکم اور منظم ہے اور اسکا ثبوت 26فروری کے جلسہ میں خواتین کی ریکارڈ ساز شمولیت تھی ، جس نے ثابت کردیا تھا کہ خواتین پی ٹی آئی کا ہراول دستہ ثابت ہونگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button