پاکستانتازہ ترین

کوئی مائی کا لعل اسمبلی رکنیت ختم کرکے دکھائے، جاوید نسیم کی دھمکی

پشاور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی نے بھی تڑی لگادی، جاوید نسیم کہتے ہيں کہ کوئی مائی کا لعل ہے تو اسمبلی رکنیت ختم کرکے دکھائے، سرمایہ داروں کو ٹکٹ دينے پر عمران خان کو تنقيد کا نشانہ بنايا تو جمشید دستی بھی باغی رکن کی حمایت میں نکل آئے۔ جاوید نسیم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پشاور میں گلو بٹ پیدا کرلئے، پی ٹی آئی کے گلو بٹوں نے میرے گھر پر حملہ کیا، وزیراعلیٰ کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کراؤں گا۔پی ٹی آئی کے منحرف رکن جاوید نسیم نے سماء کو بتایا کہ عمران خان نے پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، پولیس کو سیاست سے پاک کرنے کے دعوے کہاں چلے گئے۔رکن قومی اسمبلی جمشید دستی جاوید نسیم سے یکجہتی کیلئے پشاور پہنچے، انہوں نے سوال کیا کہ کیا کے پی کے میں یہی تبدیلی آئی ہے۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جاوید نسیم کے ساتھ پی ٹی آئی نے غنڈہ گردی کی ہے۔جمشید دستی نے سینیٹ الیکشن کو فراڈ قرار دیا اور کہا نہ جانے عمران خان کو کیا ہوگیا ہے، ارب پتی جاگیرداروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دے رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button