تازہ ترینعلاقائی

پاکستان ایک سونے کی چڑیا ہے اس کی حفاظت کرنا نوجوانوں کا فرض ہے،عابد بودلہ

اوکاڑا(پریس ریلیز)ڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ کے مرکزی چیئرمین عابد حسین بودلہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک سونے کی چڑیا ہے اس کی حفاظت کرنا نوجوانوں کا فرض ہے نوجوانوں کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی راہنمائی سے ہی مل سکتی ہے ہم نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ نام سے غیر سیاسی طورپر نوجوانو کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھاکریں گے پاکستان کے نامور لیڈر صرف ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ہی ہیں پاکستان کو ایٹمی طاقت سے نوازا لیکن حکومت ایسے پاکستانی کو نظر انداز کر رہی ہیں نو جوان نسل کو دعوت دیتا ہوں کے وہ اپنی صلاحیت کو ڈاکٹر قدیر خان کے نام کر دیں میں دعوے سے کہتا ہوں کہ پاکستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی پاور بناکر پاکستانی عوام کو اس ٹیکنالوجی کی آگاہی دی ایسے مخلص محبِ وطن پاکستانی کو پاکستان کے مسائل حل کرنے کے لیے بہت مشکلات درپیش ہیں اس لیڈر کو پاکستانی عوام کی مدد کی ضرورت ہے جو ان کی آواز بن کر پاکستان میں ترقی کے لیے ملک میں موجودہ معدنیاتی ذخائر کو برُوے کارلاکر ملک میں موجودہ بحران کو حل کیا جائے پاکستان جب تک خودکفیل نہ ہواہم ترقی نہیں کرسکتے پاکستانی عوام تمام سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سے واقف ہیں اور ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی کارگردگی بھی آپ کے سامنے ہے جس نے ہمیں ایک مضبوط اور ایٹمی پاور بنایا آج ہم دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ سکتے ہیں ہمیں اپنے محسن پر فخر ہے ملک میں امن وامان کا فقدان اور دہشت گردی حکومت کی نااہلی کاثبوت ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!