اسلام آباد(نامہ نگار)ملک بھر میں بیلٹ پیپر سمیت پولنگ سامان کی ترسیل کاکام شروع کردیا گیا ہے پریذائنڈنگ افسروں نے ریٹرننگ افسروں سے پولنگ سامان لینا شروع کردیاہے ، پولنگ سامان میں بیلٹ پیپر،بیلٹ باکس،مہریں اوردیگرسٹیشنری سامان شامل ہے ، پریذائنڈنگ افسروں کوپہلی بارفائرپروف رزلٹ پیکٹس فراہم کردیئے گئے ہیں ۔