تازہ ترینعلاقائی

اس مذہب کی حقانیت سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا،نو مسلم محمد عیسیٰ

بھائی پھیرو ( نامہ نگار ) میں نے سکون صرف اور صرف اسلام میں پایااور اس مذہب کی حقانیت سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا۔میرے والدین اب بھی لادین ہیں۔ میں نے چھ سال پہلے اسلام قبول کیا تھا اس وقت میرے والدین میرے اس فیصلے پر بہت ناراض ہوئے۔میرے اندر خدا کے بارے میں جستجو پیداہوئی۔میرے اندر بہت بے چینی تھی اورمذہب کی طرف کوئی رجحان نہیں تھا۔میرے اند ر تڑپ پیدا ہوئی اورمیں سکون کی تلاش میں چرچ کی طرف گیا۔لیکن مجھے وہاں وہ چیز نہ مل سکی جسکی مجھے جستجو تھی۔ پھر میرا رابطہ مسلمانوں سے ہوا اور میں نے اسلامی لٹریچر اور قرآن مجید کی طرف دھیان دیا ۔ میرا ذہن جس چیز کی تلاش میں تھا وہ مجھے مل گئی۔ ان خیالات کا اظہار تبلیغی جماعت کیساتھ آئے ہوئے نو مسلم فرانسیسی سوفٹ وئیر ا نجینئر محمد عیسیٰ نے ماہر تعلیم محمد افضل شاہین کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ بہت خوش نصیب ہو جو مسلمان گھرانے میں اور مسلمان ملک میں پیدا ہوئے جہاں پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے اور ا للہ کی عبادت کرنے میں اور حلال اشیاء کے استعمال میں آزاد ہو ۔یورپ کے بے راہ روی کے ماحول میں دین پر چلنا کتنا مشکل ہے ، اس کا آپ اندازہ ہی نہیں کر سکتے۔ اللہ نے تمام انسانوں کو اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا اور دنیا جہاں کی نعمتیں انکے لئے پیدا کیں۔ہم سب کو اس دین کیلئے محنت کرنا ہو گی اور نبی کریم ﷺ نے طریقوں پر چل کر ہی نجات ممکن ہے۔ موت کا کوئی بھروسہ نہیں ، یہ کسی بھی وقت آسکتی ہے ۔ اسلئے ہم نے اس دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کی بھی فکر کرنی ہے اور پوری دنیا میں اسلام کو پھیلانے کیلئے اور نبی کریمﷺکے طریقوں پر چلنے کیلئے ہم سب کو محنت کر نا ہو گی۔ اسی میں ہماری دنیا اور آخرت میں نجات ممکن ہوگی۔اس موقع پر باسط رضا نقوی،محمداکرم،شاہد امین،زیشان وزیربھی تھے

یہ بھی پڑھیں  پیٹرول سستااورڈیزل مہنگاکرنےکی منظوری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker