تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:سراج الحق کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد

بھائی پھیرو(نامہ نگار) جماعت اسلامی کے راہنماؤں کی طرف سے سراج الحق کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد ۔سراج الحق ملک ، قوم اور اسلام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور اب غریبوں اور پسے ہوئے طبقات کی آ واز ایوان بالا میں گونجے گی ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر عثمان غنی ، جنرل سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر ، امیر زون بھائی پھیرو ملک محمد صدیق ، امیر شہر ڈاکٹر داؤد پرویز مغل اور میڈیا سیکرٹری حاجی محمد رمضان سمیت دیگر کئی سیاسی سماجی اور مذہبی راہنماؤں نے سراج الحق کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ اب غریبوں ، کسانوں ، مزدوروں اور پسے ہوئے طبقات کی آ واز ایوان بالا میں گونجے گی اور سراج الحق کا انتخاب ملک ، قوم اور اسلام کے لئے نیک شگون ثابت ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں  کسان بورڈ ضلع قصور کے سال2016 کے انتخاب مکمل ۔رائے محمد افضل کھرل ایڈووکیٹ نئے صدر منتخب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker