تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ لوٹ لیا

دیپالپور( نمائندہ خصوصی )تھانہ سٹی کے علاقہ میں پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ لوٹ لیا ،ڈاکو عملہ کو یرغمال بنا کر ہزاروں نقدی،موبائلز اور کیمرہ سسٹم لوٹ کر فرار ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی دیپالپور سے چند قدم کے فاصلے پر پاکپتن روڑ پر چار مسلح ڈاکو پولیس کی ایلیٹ فورس کی وردیوں میں ملبوس ہو کر گاڑی نمبریLEF/751 ٹو ٹل پٹرول پمپ پر آگئے جہاں انہوں نے تعینات سکیورٹی گارڈ کو بندوق پمپ ایکشن کا پرمٹ چیک کرنے کے بہانے چھت سے نیچے بلوایا اور بندوق قبضہ میں لے کر عملہ کے تمام افراد کو ایک کمرہ میں لے گئے اور اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا لیا ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ کے تمام کمروں کی تلاشی لی اور ہزاروں روپے نقدی ،چار عدد قیمتی موبائل،سی سی ٹی کیمرہ سسٹم اور پمپ ایکشن بندوق سمیت قیمتی پارچہ جات لوٹ کر فرار ہو گئے مقامی پولیس بعد ازاں جائے واردات پر پہنچی اور تفتیش شروع کردی ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اوکاڑہ روڑ پر تھانہ سٹی کے علاقہ میں ہی ایک پٹرول پمپ کو پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے لو ٹ لیا تھامگر ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ناقص گشت ہونے پر شہر بھر کی سیاسی ، سماجی ،مذہبی ،کاروباری اور صحافتی تنظیموں نے ڈی پی او فیصل رانا سے کرائم کی شرح میں دن بدن اضافے پر سخت نوٹس لینے اور کرائم فائٹر ایس ایچ او کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  چوہدری نثارکومنانے کیلیے شہبازشریف کو ٹاسک دے دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker