پاکستانتازہ ترین

گجرات:ن لیگ کو سب پر سبقت

گجرات(بیوروچیفpmln) پاکستان مسلم لیگ ن نے گجرات کی تمام نشستوں پر مسلم لیگ ق اور پاکستان پیپلز پارٹی پر اب تک سبقت حاسل کرلی ہے ۔ سابق نیب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی ، سابق وزیر دفاع، چودھری احمد مختار اور سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائیرہ کو اس وقت تک ناکامی کا سامنا ہے ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو چار میں سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین پر ن لیگ کے نوابزادہ مظہر علی کو برتری حاسل ہے جبکہ این اے ایک سو پانچ میں سابق بو¿ نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی پر ن لیگ کے چودھری مبشر حسین کو سبقت حاسل ہے ۔ این اے ایک سو چھ میں ن لیگ کے جعفر اقبال پر آزاد امیدوار سید نورالحسن کو واضح برتری حاصل ہے این اے ایک سو سات میں پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ( سابق وزیراطلاعات ) چوتھے نمبر پر ہیں یہاں ن لیگ کے چودھری عابد رضا کو ق لیگ کے رحمان نصیر پربرتری حاصل ہے ۔ ۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی ایک سو آتھ میں ن لیگ کے حیدر مہدی سے ق لیگ کے شجاعت نواز ڈیوانہ پیچھے ہیں ۔ پی پی ایک سو نو میں ن لیگ کے معین نواز کو چودھری شفاعت حسین پر سبقت حاسل ہے ۔ پی پی ایک سو دس میں مونس الٰہی ن لیگ کے رضا متا سے پیچھے ہیں ۔ پی پی ایک سو گیارہ میں ن لیگ کے عمران ظفر کو پی ٹی آئی کے سلیم سور جوڑا پر سبقت حاصل ہے جبکہ سابق وزیرتعلیم عمران مسعود تیسرے نمبر پرہیں ۔پی پی ایک سو بارہ میں ن لیگ کے میاں طارق بھی ق لیگ کے اعجاز رنیا سے آگے ہیں پی پی ایک سو چودہ میں بھی ن لیگ کے محمد حنیف نے ق لیگ کے چودھری ارشد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور پی پی ایک سو پندرہ میں مسلم لیگ کے چودھری شبیر رضا اپنے ہی بھائی سے آگے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : نواز شریف اب صادق و امین نہیں رہے جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے پہلے وہ استعفٰی دیں . محمد اسلم مغل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker