پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ نے ذ والفقاربھٹو کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست مسترد کردی

لاہور(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار بھٹو کیس کو دوبارہ کھولنے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔سپریم کورٹ رجسٹری میں مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار اور مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے غازی علم الدین ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا، اس کیس کو ری اوپن کر کے دوبارہ سماعت کی جائے تاکہ اصل صورتحال سامنے آ سکے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت عظمی نے بھٹو قتل کیس کو دوبارہ کھولنے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مستردکردی، عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے ، سابق وزیر اعظم کے قانونی ورثاءہی اس معاملہ کو دوبارہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!