پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کے بعداب صدر بھی ڈاکٹر بن گئے۔باکویونیورسٹی کی صدرپاکستان کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری

باکو (نمائندہ خصوصی) باکو اسٹیٹ یونیورسٹی نے صدر مملکت ممنون حسین کو دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے لئے گراں قدر خدمات اور علمی وادبی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی پر ڈاکٹر آف فلاسفی کی اعزازی ڈگری دی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر یونیورسٹی کے شعبہ اردو کا بھی دورہ کیا۔ صدر ممالکت نے اس اعزاز پر آذربائیجان اور باکو اسٹیٹ یونیورسٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بنیاد عقیدہ، ثقافت اور مشترکہ روایات ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ شعبہ اردو میں آکر مجھے دلی مسرت ہوئی اور یہاں کے اساتذہ جس مہارت سے اردو کی تعلیم دے رہے ہیں، وہ قابل ستائش ہے۔ صدر نےش عبہ اردون کی ترقی کے لئے یونیورسٹی کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر انہوں نے شعبہ اردو کو قیمتی کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔ صدر مملکت نے بتایا کہ اسلام آباد میں کتابوں کی اشاعت کے سرکاری ادارے نیشنل بک فاﺅنڈیشن نے آذربائیجان کے قومی شاعر نظامی گنجوی کا شعبہ قائم کیا ہے اور اس ادارے کے زیر اہتمام ان کی کتابیں بھی شائع کی جارہی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button