پاکستانتازہ ترین

ایم کیوایم کے رہنما ملزم عمیر کے جرائم کی تفصیلات جاری

کراچی (نمائندہ خصوصی)رینجرز نے ایم کیوایم کے کارکن عمیر حسن صدیقی کے جرائم کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔ترجمان رینجرزکا کہناہے کہ ملزم عمیر صدیقی نے دوران تفیش بتایا کہ اس نے ٹارگٹ کلر ز کی 23افراد پر مشتمل ٹیم بنا رکھی تھی اور وہ حماد نامی شخص کے احکامات پر قتل کرتاتھا، اس نےبتایا کہ وہ اب تک  متحدہ کے کارکنو ں سمیت 120مخالفین کو قتل بھی کر چکاہے ۔ترجمان رینجرز نے کہاملزم عمیر نے ایم کیوایم کے عسکری ونگ کا بھی اعتراف کیاہے ۔ملزم عمیر صدیقی نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے عسکر ی ونگ کیلئے کوئٹہ کے اسلحہ ڈیلر سے اسلحہ خریدتاتھا اور اس نے ایمبولینسز کے ذریعے ہی ایک ماہ قبل ہی تمام سیکٹرز کا اسلحہ نائن زیرو پہنچایاہے ۔ملزم نے کہا کہ نائن زیرو کے ار د گرد 250ٹارگٹ کلرز موجود ہیں ۔ترجمان رینجر ز نے کہاکہ ملزم عمیر دوران تفیش انکشاف کیا کہ اس نے بلدیا ٹاﺅن فیکٹری میں آگ بھی اس نے اپنے ساتھی بھولا کے ہمراہ لگائی تھی ۔ترجمان رینجرزنے کہاکہ ملزم عمیر کو نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  گورنمنٹ ٹیچرزایسو سیشن نصیرآباد ڈویژن نےصوبائی انتخابات کے لئے سابق صدرمحمد نوازجتک کی حمایت کااعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker