تازہ ترینعلاقائی

تھانہ ٹیکسلا میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او کو چوروں کی پہلی سلامی

ٹیکسلا ( نا مہ نگار )تھانہ ٹیکسلا میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او کو چوروں کی پہلی سلامی ، ٹیکسلا میں چوروں کا سپیئر پارٹس کی دکانوں پر دھاوا، یکے بعد دیگرے سات دکانیں لوٹ لیں، لاکھوں روپے نقدی ، ہزاروں روپے مالیتی قیمتی سامان لے اڑے، مزاحمت پر چوکیدار پر انتہائی تشدد عمر رسیدہ زخمی چوکیدار کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے ٹیکسلا چوک کے قریب راولپنڈی اور چکوال ویگن اڈہ کے پاس خورشید مارکیٹ مین سپئیر پارٹس کی بڑی دکانوں سٹار آٹوز،گلفام آٹوز،سعید آٹوز ،احتشام آٹوز ،بٹ آٹوز،حسن آٹوز ، شبیر انجینئیرنگ ورکس سمیت دیگر دکانوں پر ہلہ بول دیا ، مالکان کے مطابق دکانوں پر موجود لاکھوں روپے نقدی کے علاوہ دکانوں میں موجود قیمتی سامان چوری کیا گیا ،چوروں نے مارکیٹ میں موجود چوکیدار جس کے اببت بتایا جاتا ہے کہ چوکیدار نور الہیٰ معمر شخص ہے جسے چوروں نے مزاحمت پر شدید تشدد کا نشانہ بنا کر پھینک دیا جسے شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ٹیکسلا جبکہ حالت تشویش ناک ہونے پر فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہستپال راولپنڈی منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اسکی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے،ادہر تاجر برداری نے مذکورہ واقعہ پر پرزور احتجاج کرتے وہئے شٹر ڈاون ہڑتال کی تاجروں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے چوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، یاد رہے کہ تھانہ ٹیکسلا میں ملک ساجد محمود کو بطور ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے جن کی آمد کے ساتھ ہی چوروں نے انھیں بڑی واردات ڈال کر سلامی پیش کی،

یہ بھی پڑھیں  چونیاں:دنیا میں کامیابی کے لئے طلبہ محنت کی عادت کو اپنائیں،افضل شاہین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker