تازہ ترینعلاقائی

پریس کلب بہاول پورپرغنڈہ عناصر کے حملہ کے خلاف صحافیوں کی پریس کلب تاڈی پی اوآفس تک احتجاجی ریلی

bahawalpurبہاول پور( بیو رو چیف ) پریس کلب بہاول پورپرغنڈہ عناصر کے حملہ کے خلاف صحافیوں کی پریس کلب تاڈی پی اوآفس تک احتجاجی ریلی ‘ روڈ بلاک کردی ‘ ڈی پی او بہاول پورکی غنڈہ عناصر کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی ‘ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز بہاول پورپریس کلب بہاول پور پر غنڈہ عناصر کے حملہ کے بعدبہاول پورکے عامل صحافیوں نے پریس کلب تاڈی پی او آفس احتجاجی ریلی نکالی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کے صدر سید اسرارحسین نے کہاکہ آزادی صحافت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بہاول پورپریس کلب پر حملہ آورغنڈہ عناصر کو فی الفورگرفتارکیاجائے اور بہاول پورکے عامل صحافیوں کو تحفظ فراہم کیاجائے صدربہاول پورپریس کلب جلال الدین بھٹی جنرل سیکریٹری اطہرفاروق اعوان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم حکمرانوں کو یہ باورکرادیناچاہتے ہیں کہ صحافی عام شہری نہیں بلکہ انکا تعلق اس ملک کے چوتھے ستون سے ہے اورپریس کلب پر حملہ ایک سوچی سمجھی سازش کانتیجہ ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا انہوں نے ضلعی انتظامیہ ڈی پی او بہاول پورسے مطالبہ کیاکہ غنڈہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے بعدازاں بہاول پورپریس کلب بہاول پورکے عہدہ دران کے ایک وفد نے ڈی پی او بہاول پور سہیل حبیب تاجک سے ملاقات کی جس میں ڈی پی او سہیل حبیب تاجک نے صحافیوں کے مسائل سنے اورفوری طورپر پریس کلب بہاول پورکو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے پولیس فورس کی 24 گھنٹہ کیلئے ڈیوٹی کاحکم دیا اور پریس کلب بہاول پورپر حملہ آور غنڈہ عناصر کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی ۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker