تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:کنٹونمنٹ بورڈ زمیں انتخابات کے اعلان کے بعدواہ کینٹ ٹیکسلا میں بھی سیاسی گہما گہمی عروج پر

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی/ نا مہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈ زمیں انتخابات کے اعلان کے بعدواہ کینٹ ٹیکسلا میں بھی سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ،سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کی نامزدگیاں سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری، پاکستان آواز خلق پارٹی نے بھی صف بندی کرلی ، تھنک ٹیکس کا مشاورتی اجلاس طلب ، چیئرمین محمد فیصل اقبال نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تمام وارڈز سے امیدوار دینے کا اعلان کردیا، امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی،آواز خلق پارٹی کے بپلک سیکرٹریٹ میں الیکشن سیل قائم کردیا گیا،دیگر سیاسی جماعتوں سے متوقع الحاق کے لئے بھی کمیٹی قائم کردی گئی، چئیرمین فیصل اقبال کی جانب سے رابطہ مہم تیز کرنے کے لئے کارکنان کو خصوصی ہدائت،تفصیلات کے مطابق پاکستان آواز خلق پارٹی کا مشاورتی اجلاس چئیرمین محمد فیصل اقبال کی اقامت گاہ انوار چوک میں منعقد ہوا اجلاس میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں جنرل سیکرٹری ملازم حسین، ظہیر احمد گدوال ، سہیل انجم شاہ ،راجہ قیصر پرویز ، ملک غلام حسین ، راج محمد خان ، سید انصار حسین، سید اقرار حسین شاہ ،ڈاکٹر صابر،ملک اقدس حنیف، راجہ بابر محمود، جمیل انور ،اشرف خان ، اسرار احمد،چوہدری فیصل ضیاو دیگر نے شرکت کی اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ میں انتخابی عمل کے حوالے سے مشاورت کی گئی ،کنٹونمنٹ بوڑڈ واہ کینٹ کے الیکشن میں پاکستان آواز خلق پارٹی کے جن امیدواروں کا اعلان کیا گیا ان میں وارڈ ایک سے چاچا خان بہادر، شبیر احمد گڈو،وارد دو سے ملک غلام حسین، راجہ غصنفر،وارڈ تین سے راجہ بابر محمود،وارڈ چھ سے صوفی ملک نواز، راج محمد خان،وارڈ نو سے بیگم ظہیر احمدگدوال،بیگم سعید اختر، وارڈ آٹھ سے چوہدری فیصل ضیا،وارڈ نو سے سہیل انجم شاہ ، وارڈ دس سے ظہیر احمد گدوال، سید انصار شاہ،شامل ہیں،اورپارٹی کے رہنماؤں سے تجاویز طلب کی گئیں،اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان آواز خلق پارٹی اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے گی جس کے لئے تمام وارڈوں سے پارٹی کے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے تاہم کسی سیاسی جماعت کے ساتھ الحاق کے لئے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے جائیں گے،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button