پاکستانتازہ ترین

یوحنا آباد خودکش دھماکوں میں ہلاک افراد کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

لاہور(نمائندہ خصوصی)یوحنا آباد میں دو روز خود کش حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ لاہور کے علاقے یوحنا آباد کے دو گرجا گھروں پر ہونے والے خودکش دھماکوں کے تیسرے روز بھی کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل رہا۔  دھماکوں میں میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں، آخری رسومات میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل، صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ اور کمشنر لاہور سمیت دیگر سیاسی اور سرکاری شخصیات نے بھی شرکت کی۔  آخری رسومات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے یوحنا آباد سمیت شہر بھر کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ یوحنا آباد اور اطراف کے علاقوں میں 5 ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی جب کہ یوحنا آباد سے گزرنے والے فیروز پور روڈ کو چونگی امرسدھو سے کاہنہ تک خار دار تاروں کی مدد سے بند کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!