تازہ ترینعلاقائی

ڈاکٹر شکیل آفریدی کا وکیل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

پشاور ( مانیٹرنگ سیل) امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی کے لیے پاکستان میں اسامہ بن لادن کی تلاش کرنے اور اپنے ہی ملک میں امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی کو نامعلوم افراد نے پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ہے ۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ سمیع اللہ آفریدی 3 ماہ بیرون ملک رہنے کے بعد پاکستان آئے تھے جبکہ وہ پشاور سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنا دیا گیا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے میں وکیل سمیع اللہ آفریدی موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ پولیس نے ان کی لاش کو قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈی جی خان:ایک ہی خاندان کے 3 افراد پر تیزاب پھینک دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker