تازہ ترینکھیل

سبی اسکاؤٹس کی جانب سے سپورٹس فیسٹیول کا سلسلہ شروع

سبی(محمدطاہر عباس نمائندہ خصوصی) 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے سبی اسکاؤٹس کی جانب سے سپورٹس فیسٹیول کا سلسلہ شروع کردیا گیاجو کہ 23مارچ تک جاری رہے گا یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول کا افتتاحی میچ ہیڈ کوارٹر سبی اسکاؤٹس میں کیپٹن سعیدالرحمن شہید کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ٹورنامنٹ میں سبی کی سات بہترین ٹیموں نے حصہ لیا افتتاحی میچ خان خدائیدادخان کلب مرغزانی ،بمقابلہ راشدی کلب تلی کے مابین کھیلا گیا افتتاحی میچ کے مہمان خاص کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل احسن رضا زیدی تھے مہمان خصوصی کی آمد پر کھلاڑیوں نے مہمان خصوصی کا شاندار استقبال کیا مہمان خصوصی کے ہمراہ لیفٹیننٹ کرنل وقاص ، میجر عمیر، ایس ایم امان اللہ، کے علاوہ شائقین کبڈی کی بہت بڑی تعداد موجود تھی بہترین کھیل پیش کرنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو شائقین نے خوب داد دی دونوں ٹیموں نے اپنی جیت کیلئے انتھک کوشش کی باآاخر خان خدائیداد خان مرغزانی ٹیم نے 2صفر سے میدان مار لیا جس پر شائقین نے جیتنے والی ٹیم نے خوب سراہا اس موقع پر کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل احسن رضا زیدی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیل انتہائی ضروری ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوان کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل پائے انہوں نے کہا کہ جہاں میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٓئی جی ایف سی خصوصی ہدایت پر یوم پاکستان کے حوالے سے سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے اور پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  آج اچھا دن ہے پی سی بی ورلڈ الیون کی میزبانی کررہا ہے: ششانک منوہر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker