
لاہور(نمائندہ خصوصی)یوحناآباد میں مریم صفدر نے مقامی عدالت سے اپنی عبوری ضمانت کرا لی ہے،عدالت نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پے ضمانت منظور کی ہے۔مقامی عدالت نے 24 مارچ تک ضمانت منظور کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا۔ یوحناآباد میں 3 افراد مریم صفدر کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہو گئے تھے، گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونیوالے تینوں افراداسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔ مریم صفدر کی گاڑی پر مشتعل مظاہرین نے ہلہ بول دیا تھا۔