تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:ایگل سکوارڈ کی کاروائی،شراب اور ہیروین برآمد

رینالہ خورد(نامہ نگار)ایگل سکوارڈ رینالہ خورد کی کاروائی مختلف مکامات سے چھ منشیات فروشوں سے 40لیٹر شراب، 320گلو گرام ہیروئن، 2افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد، دو مشتبہ پٹھانوں سمیت 12جواریوں کو اندراج مقدمات کے بعد جیل روانہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود میں بڑھتے ہوئے منشیات کے کاروبار کو روکنے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کی جانب سے پانچ پولیس ملازمین محمد سلطان زاہد، علی اکبر، علی احمد، شاہد سرفراز کو منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا ٹارگٹ دے کر تعینات کیا گیا۔ جنہوں نے دن رات گشت کرتے ہوئے مختلف مقامات سے منشیات فروشوں سے 40لیٹر شراب، لاکھوں روپے کی مالیت کی ہیروئن، دو افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد کرنے کے علاوہ 10جواریوں کو جوئے کی رقم سمیت گرفتار کر کے اندراج مقدمات کے بعد جیل روانہ کر دیا۔ اس کے علاوہ دو مشتبہ پٹھانوں کو جو کرایہ پر رہائش پذیر تھے کو گرفتار کیا۔ ایگل سکوارڈ کے اس اقدام کے بعد منشیات فروشی میں کمی آگئی ۔ شہریوں نے ایگل سکوارڈ میں شامل مذکورہ پولیس ملازمین کی کار کردگی کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button