تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:سرعام منشیات فروشی سے نوجوان نسل تباہ،شہری حلقوں کا ڈی پی او سے نوٹس کا لینے کامطالبہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو میں سرعام منشیات فروشی سے نوجون نسل تباہ،پولیس منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے سرپرست بن گئی،شہری حلقوں کا ڈی پی او قصور سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق۔بھائی پھیرو کے گلی محلوں میں جہاں پر سرعام منشیات فروشی کی وجہ سے منشیات فروش دن دگنا رات چوگنی ترقی کررہے ہیں وہیں پر نوجوان نسل بھی منشیات کی لت میں مبتلا ہوکر موت کے منہ میں جارہی ہے اورمقامی پولیس منشیات فروشوں کو پکڑکر جیل کی کال کوٹھٹری میں دھکیلنے کی بجائے خاموش تماشائی بن کر اپنے افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دے رہی ہے جبکہ اس سلسلہ میں شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر مقامی پولیس کبھی کبھار کوئی کارروائی کرتی بھی ہے تو وہ منشیات فروشوں کو پکڑنے کی بجائے چیٹوں کو پکڑ کر خانہ پوری کردیتی ہے اور منشیات فروش سرعام دندناتے سرگرم عمل رہتے ہیں ایک شہری فاروق احمد نے بتایا کہ تھانہ میں ٹاؤٹوں کا راج ہے اور مقامی پولیس بھی صرف ٹاؤٹوں کی ہی سُنتی ہے جبکہ انصاف کے حصول کے لیے تھانہ میں آنے والے سائلین در بدر کی ٹھوکریں کھاتے پھرتے ہیں اور اُنہیں انصاف کے حصول کی خاطر اعلیٰ افسران کے دفتروں کی خاک چھاننا پڑتی ہے ایک شہری جمیل احمد نے کہا کہ ریٹائرڈ آئی جی ذوالفقا ر چیمہ جب شیخوپور رینج میں بطور ڈی آئی جی اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے تو انہوں نے پنجاب کی سہراب گوٹھ بھائی پھیرو سے نہ صرف منشیات فروشوں کا قلع قمع کیا تھا بلکہ تمام جرائم پیشہ افراد کو کھڈے لائن لگا دیا تھا جمیل احمد نے مزید کہا کہ اگر آج بھی اُن جیسا ایک بھی افسر تعینات کردیا جائے تو ایسا ناممکن نہیں کہ بھائی پھیرو جو کہ پنجاب کی سہراب گوٹھ بنا ہوا ہے یہاں سے جرائم پیشہ لوگوں کا قلع قمع نہ ہوسکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button