پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق

اسلام آباد(بیوروچیف) تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے۔عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے جس کا باضابطہ اعلان وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پریس کانفرنس میں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے جوڈیشل کمیشن سے متعلق تمام تحفظات دور کردیئے گئے ہیں جس کےبعد تحریک انصاف نے کمیشن کی تشکیل کے لیے تجویز کردہ ناموں پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے عام انتخابات 2013 میں دھاندلی کے الزامات لگائے گئے تھے جس کے بعد تحریک انصاف نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دیا تاہم سانحہ پشاور کےبعد عمران خان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا جس میں ان کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  پی ایس ایل: آج آرام کا وقفہ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھے پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker