پاکستانتازہ ترین

عمران خان نےجلسے میں شرکاءکو ’گونواز گو‘کا نعرہ لگانے سے روک دیا

بنوں (نمائندہ خصوصی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بکا خیل کے آئی ڈی پیز کیمپ میں خطاب کے دوران نوجوانوں کو ’گو نواز گو ‘کا نعرہ لگانے سے روک دیا ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو قومیں قرض لیتی ہیں ان کی کوئی عزت نہیں کرتا اورج قوموں میں شعور ہو تا ہے وہ تعلیم اور ہسپتال مانگتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام حقوق کے حصول کیلئے سڑکوں پر نکلی ہے اور انتخابات کی تحقیقات کیلئے پہلی بار جوڈیشل بن رہاہے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ 2013میں تبدیلی کاسال شروع ہو تھا اور 2015میں تبدیلی کاسال آگیاہے ،ذہنوں میں تبدیلی آگئی ہے اب زمین پر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں  دریافت

عمران خان نے کہاکہ ان کا وعدہ ہے کہ اس میں کھیلوں کا ایسا نظام لے کر آئیں گے کوئی بھی پاکستان کو شکست نہیں دے پائے گا ۔ملک میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن نظام نہیں ہے ،جب کھلاڑی ریٹائر ہو رہاہوتاہے تو پاکستان میں اس کا کیرئیر شروع ہوتاہے ۔انہوں نے کہا کہ خبیر پختون خواہ کی تحصیلوں میں کھیلوں کے لیے میدان بنا رہے ہیں ۔اس موقع پر جلسے میں شریک نوجوان شرکاءنے پرجوش ہو کر’گو نواز گو ‘کا نعرہ لگانے کی کوشش لیکن عمران خان نے نوجوانوں کو نعرہ لگانے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:صحافیوںاورپولیس کے باہمی تعاون سے جرائم کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker