بین الاقوامیتازہ ترین

محترمہ امتہ المتین خان کینیڈا میں وطن عزیز کا نام روشن کئے ہوئے ہے ،شفیق مراد

جرمنی(پریس ریلیز)پاکستانی قوم کے لیے یہ قابلِ فخر ہے کہ پاکستان کی یہ عظیم بیٹی امتہ المتین خان کینیڈا میں وطن عزیز کا نام روشن کئے ہوئے ہے شریف اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد نے ڈائریکٹر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کینیڈا کے صوبہ اکبرٹا کے شہر کیلگری میں مقیم ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والی باہمت باحوصلہ ،حب الوطن اور عامت الناس کی بے لوث خدمت کرنے والی محترمہ امتہ المتین خانکی خدامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہکیلگری میں بلا تفریق مذہب و ملت ہر کمیونٹی کے افراد کی خدمت میں پیش پیش امتہ المتین خان وطن عزیز کا نام روشن کرنیاہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔انکی خدمات کو قدر کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے ۔کینیڈا کے سرکاری اور غیر سرکاری ادارے انکی خدمات کے معترف ہیں ۔وہ ایم ایل اے کی حیثیت سے سماجی بہبود کے اداروں اور خاص طور پر بزرگوں old peoplesکے فلاحی اداروں کو مظبوط دیکھنا چاہتی ہیں ۔
کیلگری ۔البرٹا ،کینیڈا سے امتہ المتین خان کی سیاسی جماعت پراگریسو کنزرویٹومیں شمولیت کے بعد ایم ایل اے کے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں ۔امتہ المتین خان سیاسی جماعت پراگریسو کنزرویٹوکی امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق امتہ المتین خان نے کمیونٹی لیڈر کے علاوہ ممبر آف پارلیمنٹ اور ایم ۔ایل ۔اے کے بورڈ میں ڈائرریکٹر کی پوزیشن پر کام کیا ہے ۔کیلگری فورٹ کی رائڈینگ میں ووٹوں کی امیدوار ہیں باقاعدہ انتخاب کی تاریخ 11اپریل 2015ہے ۔اس رائڈنگ میں تیس سال سے مختلف پوزیشن پر محنت کرنے والی انتھک خاتون ہیں اپنے علاقے میں کمیونٹی ایونٹ ڈائریکٹر کے طور پر اپنے بزرگوں کے لئے 2005سے مصروف عمل ہیں ۔۔
محترمہ امتہ المتین خان کا تعلق پاکستان کے ضلع جھنگ سے ہے انکی پرورش ایک علمی و ادبی گھرانے میں ہوئی ۔پنجاب یورنیورسٹی لاہور سے گریجویشن کے بعد1985 میں کینیڈا تشریف لائیں ۔جہاں کمپیوٹرسائنس کے مختلف کورس کئے ۔اور Learning Village School میں بطور ڈایریکٹر اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا ۔2004/2005 میںCertificate of Graduationحاصل کیا۔آپ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں ۔مختلف تنظیموں سے وابستہ رہ کر عوام الناس کی خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔خاص طور پر بڑی عمر کے لوگوں کے لیے آپکی خدمات قابلِ ستائش ہیں ۔آپکی تجویز پر Seniours کے لیے Calgary میں پہلا ہسپتال قائم ہوا ۔جسمیں بوڑھے لوگوں کو علاج معالجے کی فوری سہولت فراہم ہے ۔آپ کو Einwood school کی جانب سے گریجویشن کی ڈگری دی گئی ۔آپ کی خدمات کے اعتراف میں آپکو مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی جانب سے اعزازات و انعامات اور ایوارڈز سے نوازا گیا ۔اور صوبائی لیجسلیٹو اسمبلی میں آپکا نا م کمیونٹی کی خدمت گزار کے طورپر درج ہے ۔Seniour Minister Award
اورFoucus on Community Hero ٖ کا خطاب دیا گیا ۔علاوہ ازیں Calgary Youth Justice Society میں بطور منصف خدمات سر انجام دیں ۔
ممبر آف پارلیمنٹ کے بورڈ کی ممبر کی حیثیت سے 12سال تک کام کیا ۔ SACA SOUTH ASIAN CANDAIN ASSOCIATIONکی ممبر ہیں ۔۔ROYAL WOMEN ASSOCIATIONکی صدر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں ۔علاوہ ازیں ERIN WOODS COMMUNITY ASSOCIATION CALGARY.کے تحت ہونے والے پروگرامز کی ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔Lagislative Assembly کے الیکشن میں حصہ لیا ۔محترمہ امتہ المتین کو بچپن سے ہی شاعری سے لگا�ؤتھا ۔انکی6کتابیں شائع ہو کر دبستانِ اردو کی زینت بن چکی ہیں جبکہ مزید 4کتابیں اشاعت کے مراحل میں ہیں ۔غزل تخلص کرتی ہیں ۔اردو انٹرنیشنل کونسل کیلگری کی صدر ہیں اور انتہائی مستعدی سے اردو زابان اور اردو ادب کے فروغ کے لیے کام کررہی ہیں ۔انکے جذبۂ خدمت اور فروغِ علم وادب میں دلچسپی کے باعث انہیں Calgary.Canada کاڈائریکٹرشریف اکیڈمی نامزد کیا گیا ۔شفیق مراد نے کہا کہ انکی خدمات اور جذبہ قابلِ تقلید ہے ۔ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشارنیک دل اور نیک سیرت خاتون ہیں ۔انکی شریف اکیڈمی میں شمولیت سے کینیڈا میں فروغ علم و ادب اوراردو زبان کی ترقی وترویج بہترطریقے ہو سکے گی ۔انہوں نے یقین کا اظہارکیا کہ وہ اکیڈمی کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہونگی۔دسمبر 2014لاہور میں منعقد ہونے والے شریف اکیڈمی کے سالانہ کنونشن کے موقع پر ان کے شعری مجموعے ’’اوڑھنی‘‘ پر پروین شاکر ایوارڈ دیاگیا ۔ان کا علمی ادبی سماجی اور سیاسی سفر جاری ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!