
قصور(نمائندہ خصوصی)قصور میں چار روز سے لاپتہ ساڑھے 3 سال کی بچی کی بوری بند لاش مل گئی ہے ۔قصور کے محلہ سرکی بنداں کی کم سن بچی چار روز سے لاپتہ تھی ۔بچی کے گھر والے اسے تین روز تک جگہ جگہ تلاش کرتے رہے۔صبح کے وقت گھر کے باہر ایک بوری پڑی ملی جسے کھولنے پربچی کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کا جلد سراغ لگا لیا جائے گا۔