تازہ ترینفن فنکار

اداکارہ شلپاءشیٹھی کیخلاف جعل سازی کا مقدمہ درج

ممبئی(نمائندہ شوبز)کولکتہ کی ایک کمپنی نے بولی وڈ اداکارہ شلپا شھٹی کے خلاف دھوکہ دہی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق کمپنی نے درج کروائی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ اداکارہ شلپا نے دھوکے سے درخواست گزار ایم کے میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو اپنی کمپنی میں نو کروڑ انڈین روپے کی سرمایہ کاری کیلئے راغب کیااور شلپا اور دوسروں نے مبینہ طور پر ان سے وعدہ کیا تھا کہ نو کروڑ روپے کی سرمایہ کاری پر انہیں دو سال کے اندر اندر دس گنا منافع ملے گا۔کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ نو کروڑ روپے سرمایہ کاری پر انہیں 30 لاکھ روپے مالیت کے بوگس ایکویٹی شیئر دیے گئے۔بھارتی ڈپٹی کمشنر مرلی دھار کاکہناہے کہ ہم نے شلپا اور ان کی کمپنی کے خلاف دھوکہ دہی، بھتہ خوری، مجرمانہ سازش، مجرمانہ دھمکیوں اور بد اعتمادی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد شلپا اور اسینشیل سپورٹس اینڈ میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ریپو سدن کندرا کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button