تازہ ترینعلاقائی

23مارچ پاکستان کیلئے جدوجہد کرنیوالے عظیم سپوتوں کی یاددلاتا ہے،عابدحسین ،قاسم علی

اوکاڑہ(پریس ریلیز) 23مارچ پاکستان کیلئے جدوجہد کرنیوالے عظیم سپوتوں کی یاددلاتا ہے،وطن عزیزکو قائد و اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے عظیم جدجہد کی ضرورت ہے اپنے آباؤاجداد کی قربانیوں کو یادرکھنا ہوگا اور محنت ،ایمانداری اور نظم کو اپنی زندگی کاشعار بناکر پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہوگا ان خیالات کا اظہار اے کیو خان موومنٹ پاکستان کے چیئرمین پیرعابد حسین بودلہ اوکالم نگار ورمرکزی سیکرٹری نشر واشاعت قاسم علی ،حمزہ صدیق،سید ضیاالحق،طاہر بودلہ،میا ں ارسلان اور دیگر نے یوم پاکستان پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے گوہر نایاب سے نوازا ہے جو آج بھی ملک و ملت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور پاکستان درپیش مسائل سے نکالنا چاہتے ہیں مگر نااہل حکمران ان کی کسی پیشکش کو قبول نہیں کررہے اگر اب بھی ان کو موقع دیاجائے تو وہ پاکستان کو توانائی کے بڑے مسئلے سے نجات دلاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیائے اسلام کا ایک عظیم ملک ہے مگر حکمرانوں کی بدانتظامی اور ٹیلنٹ کی مسلسل ناقدری کی وجہ سے ترقی و خوشحالی کی وہ منازل طے نہیں کرسکا ہے جس کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھاتاہم پاکستان کی عوام انتہائی باصلاحیت اور باشعور ہے جو کہ انشااللہ اپنی جہد مسلسل سے جلد ہی دنیا میں بڑا مقام پیدا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:سیلاب زدگان کو عید قربان سے پہلے امداد کی فراہمی خود کروں، وزیر اعلیٰ پنجاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker