بین الاقوامیتازہ ترین

الطاف حسین 14 اپریل کو لندن میٹرو پولیٹن پولیس کے سامنے پیش ہوں گے

لندن (ڈیسک نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین جومنی لانڈرنگ کے الزام میں 13اپریل 2015ءتک پولیس کی ضمانت پر رہا ہیں اور انہیں 14اپریل کو دوبارہ میٹروپولٹین پولیس کے سامنے پیش ہونا ہے لیکن انکے وکلاءچاہتے ہیں کہ اس مدت میں مزید توسیع کی جائے۔مقامی اخبار خبریں کے مطابق اس مقصد کیلئے آئندہ چند روز میں لندن میٹروپولٹین پولیس کو درخواست دی جائیگی، کیونکہ ابھی یہ مقدمہ عدالت میں نہیں گیا اور الطاف حسین پر فرد جرم بھی عائد نہیں کی گئی پولیس مزید تفتیش بھی کررہی ہے لیکن برطانوی پولیس کے اہم ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر اس قسم کی کوئی درخواست پولیس کو موصول ہوئی تو اسے یکسر مسترد کردیا جائیگا کیونکہ اس کیس میں قبل ازیں ہی آٹھ مہینے کی توسیع کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!