تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:واہ گاؤں میں چارافراد نے معمولی رنجش پرعجب علی کو گولیوں سے چھلنی کردیا

ٹیکسلا( نامہ نگار)واہ گاؤں میں چار افراد نے معمولی رنجش پر عجب علی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان موقع پر دم توڑ گیا ، ملزمان سر عام اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے
تفصیلات کے مطابق واہ گاؤں کے رہائشی عجب علی ولد محمد زرین کااپنے ہی گاؤں کے دو نوجوانوں سے چند دن قبل معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس کی وجہ سے انھوں نے عجب علی کو گھر سے نکلنے کے بعد ویرانی جگہ پر روک کر گولیوں سے چھلنی کر دیا ملزمان قتل کی واردات کے بعد فرار ہو گے اطلاع ملنے پر تھانہ صدر کے تفتیشی افسر محمد صدیق نے نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مقتول عجب علی کی نعش سول ہسپتال ٹیکسلا پہنچائی پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس نے نشاندہی پر چھاپہ مار کر ملزم شہباز کو گرفتار کر لیا جبکہ اسکے دیگرساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا، ادہر پولیس کے مطابق ملزم شہباز نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کیا پولیس اسکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker