
اسلام آباد(نامہ نگار) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ترجمان عمر چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا ۔ ذرائع کے مطابق ترجمان چیئرمین پی ٹی آئی عمر چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے ۔ تحریک انصاف کی مرکزی ترجمان شیریں مزاری نے اس اقدام کی تصدیق کردی ہے ۔۔تاہم اس سلسلے میں کوئی باقاعدہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ۔