تازہ ترینفن فنکار

سندھ حکومت نے ماڈل ایان علی کی حوالگی کے لئے وفاق کو خط لکھ دیا

کراچی (نمائندہ شوبز)سندھ حکومت نے ماڈل ایان علی کی حوالگی کے لئے وفاق کو خط لکھ دیا جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ماڈل نے کراچی سے بیس سے زائد افراد کی رقم بیرون ملک منتقل کی جس کی تحقیقات کرنی ہیں۔  سینٹرل جیل کراچی میں ماڈل ایان علی کی ممکنہ آمد کے پیش نظر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ، کیٹ واک کے ذریعے دھوم مچانے والی ماڈل نے رقم منتقلی کیس کی تفتیش کے دوران بہت سے انکشافات کئے ہیں جس نے مختلف حلقوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے ، سندھ حکومت نے ماڈل ایان علی کی منتقلی کے لئے وفاق کو خط لکھ دیا ہے ، متن کے مطابق ماڈل ایان علی نے کراچی سے بیس سے زائد افراد کی رقم بیرون ملک منتقل کی ہے جس کی تفتیش کے لئے ماڈل ایان ملک کو سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے ، سینٹرل جیل کراچی میں ایان ملک کی ممنکہ آمد کے پیش نظر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں –

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button