تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:محلہ غزنی خیل ،اور نئی آبادی میں سیوریج کی بند لائینوں نے عوام کا جینا حرام کردیا

داؤدخیل (ضیانیازی سے) داؤدخیل کے کئی محلوں کی طرح محلہ غزنی خیل ،اور نئی آبادی میں بھی سیوریج کی بند لائینوں نے عوام کا جینا حرام کر دیا محلہ کے مکین گندے پانی کی وجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں وہی گندم کی فصل کو بھی سیوریج کے گندے پانی نے تباہ کر دیا اہلیان محلہ کا میونسپل کمیٹی کے سی او کے خلاف احتجاج شاہ سوار خان ،اشفاق ہاشمی ،عبید اللہ نے کہا کہ ہمارے محلے میں سیوریج کی لائینیں مکمل طور پر بند ہوچکی ہیں اور گندے پانی کی وجہ سے سانس لینا بھی مشکل ہو چکا ہے اور اس وقت اس گندے پانی کی وجہ سے کئی بیماریاں پھیل رہی ہیں میونسپل کمیٹی کے سی او منیر جعفری کے پاس صفائی کے لیے گئے ہیں لیکن وہ کہتا ہے کہ صفائی نہیں ہوسکتی ہیں جس کو کہنا ہے کہہ دو میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے اور شہریوں کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کے ساتھ پیش آتا ہے اس کی نااہلی کی وجہ سے پورا شہر اس وقت فلتھ ڈپو بن چکا ہے غلام عبا س،فاروق ملک ،سید محمد امام مسجد نے کہا کہ ان بند گٹروں کی وجہ سے نمازیوں کو بھی شدید مشکلات درپیش ہیں اور اس گندے پانی میں مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے جس سے ڈینگی مچھر پید اہونے کا خطرہ لاحق ہے اور اس وقت کئی مکین گندے پانی کی وجہ سے خارش ،اور جلدی بیماریوں کے امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں لیکن میونسپل کمیٹی میں ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہے ،ملک عبدالرحمن ایڈوکیٹ ،ربنواز خان،نعمت اللہ خان ،و دیگر نے کہا کہ سیوریج لائینوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گٹر ابل رہے ہیں اور سیوریج کا گندہ پانی ساتھ کی زمینوں میں داخل ہو کر کاشت کی گندم کی فصل کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے اس گندے پانی کی وجہ سے کئی کنال پر کھڑی گندم کی فصل تباہ ہوگئی ہے سی او مینر جعفری کو کئی بار اس معاملے کے بارے میں آگاہ کیا لیکن ا سکی کان پر جوں تک نہیں رینگتی اور ہم گندم کی فصل کی تباہی کے لیے سی او کے خلاف عدالت میں کیس کریں گے اور تمام نقصان کا ہر جانہ وصول کریں گے اور ڈی سی ا ومیانوالی شیخ مصطفی سے بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ داؤدخیل کے بند گٹروں اور گندگی کے ڈھیروں کا نوٹس لیکر ان کی صفائی جلد سے جلدکرانے کا حکم دیں

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی ویمنزٹیم نے بنگلہ دیش کو20 رنزسے شکست دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker