پاکستانتازہ ترین

انتخابات میں ٹرن آؤٹ 60 فیصد رہا ،چیف الیکشن کمشنر

cepاسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں قریباً 60 فیصد ٹرن آؤ ٹ رہا جوکہ انتہائی غیر معمولی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ منتخب حکومت نے اپنی مدت مکمل کی،اب نئی حکومت آئے گی، نئی گورنمنٹ سے گڈ گورننس کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سے کام کیے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ کام انتہائی مشکل تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم اور ذمہ دارانہ رہا،میڈیا نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے عوام کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جو غیرمعمولی ٹرن آؤٹ کا باعث بنا۔فخرالدین جی ابراہیم نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 95 کے نتائج کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا، معلوم رہے کہ اب تک سرکاری طور پر کسی اور حلقہ کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوئر دیر کے 30 فیصد عوام نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جب کہ ووٹروں کا ٹرن آؤٹ 34 سے 45 فیصد رہا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ کرااچی کے حلقہ این اے 250 پر پولنگ دیر سے شروع ہوئی جس کی وجہ سے پولنگ کا وقت بڑھایاگیا بعدازاں شکایات کی وجہ سے این اے 250 کا الیکشن روک لیا دیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے مزید بتایا کہ شکایات اور بے ضابطگیوں کے باعث کراچی کے 40 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ روکی گئی۔ انہوں نے انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کے عملے، فوج اور پولیس کے تعاون کو سراہا ہوئے کہا کہ ان کی مدد کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ اس موقع پر صحافیوں نے ان سے سوالات کرنا چاہے تو انہوں ہنستے ہوئے کہا کہ آج خوشی کا موقع اور جس کے بعد وہ ساتھیوں کے ساتھ واپس چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:نواز شریف عمران کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker