تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:عوام مسائل کے گرداب میں پھنسے ہیں ،ملک مصری خان

ٹیکسلا( نا مہ نگار) سابق وائس پریذیڈنٹ امیدوار برائے کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر دو ملک مصری خان کا اپنے ڈیرے نواب آباد پر گرینڈ جرگہ ،سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت ، آواز خلق پارٹی کے چیئرمین محمد فیصل اقبال نے ملک مصری خان کی حمائت کا اعلان کردیا،حلقہ میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں عوام مسائل کے گرداب میں پھنسے ہیں جرات مند قیادت ہی عوام کو مسائل سے نکال سکتی ہے ، آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر عوام کے حقوق کی پہلے بھی بات کی آئندہ بھی ان کا سرنگوں نہیں ہونے دونگا،ان خیالات کا اظہارملک مصری خان اور محمد فیصل اقبال نے گرینڈ جرگہ سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ڈاکٹر عزیز، سلیم سعدی ، ظہیر گدوال ، راجہ ملازم ، اقدس حنیف،سہیل انجم شاہ،قیصر پرویز،مولانا عبدالقیوم ، صوفی مجید، راجہ منہاس ریاض، ڈاکٹر لودھی ، فضل دین جلالہ، حاجی یونس ،ملک زمردخان،فہیم خان،ملک ظفر پٹواری ، سلیم نمبردار،جہانزیب مغل ، علی مغل،شوکت بوبی،صوبیدار منظور،حاجی وزیر،بابر خان ترین،ملک اشرف،ٹھیکیداار فقیر محمد،کے علاوہ کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ موجود تھے ملک مصری خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کی اصل وجہ عوامی نمائندگی کا فقدان ہے ہم نے پہلے بھی علاقہ کی بے لوث خدمت کی اور نیک نیتی کے ساتھ عوامی مسائل حل کرنے کی سعی کی ، انکا کہنا تھا کہ حلقہ عوام نے پہلے بھی میرے سر پر پگڑی باندھی اور اپنی نمائندگی کا حق دیا مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لئے عوام میرا ساتھ دیں گے ،پاکستان آواز خلق پارٹی کے چیئرمین محمد فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ ہم حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ حلقہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوں ، جن لوگوں کے ٹیکسوں یہ لوگ تنخواہیں لے رہے ہیں انھی کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جاتا ہے ، کینٹ بورڈ میں جرات مند قیادت کی اشد ضرورت ہے جو ملک مصری کی صورت میں آئے گی ،انھوں نے اپنے پارٹی کی جانب سے ملک مصری خان کی بھرپور حمائت کا اعلان کیا ، واہ کینٹ کے خدائی خدمت گار محمد فیصل اقبال کی آمد پر پنڈال تالیوں سے گونج اٹھا شرکاء نے فیصل اقبال زندہ باد کے نعرے لگائے ، مشاورتی اجلاس میں نظامت کے فرائض اظہر حسین ادا کر رہے تھے،

یہ بھی پڑھیں  سرگودھا:امیرجماعت اسلامی اورجنرل سیکرٹری کاایک مشترکہ مذمتی بیان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker