تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:ملک اشتیاق اکبرپی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی شہید بھٹو میں شامل

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی/ نا مہ نگار)واہ کینٹ کے سیاسی حلقوں میں ہل چل ، ملک اشتیاق اکبر نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی شہید بھٹو میں شمولیت کا اعلان کردیا،پارٹی کی جانب سے ملک اشتیاق اکبر کو کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں وارڈ نمبر تین سے امیدوار نامزد کردیا، قیادت کی جانب سے ملک اشتیاق اکبر کو واہ کینٹ کا صدرر مقرر کردیا گیا، کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں تمام امیدواروں کو ملک اشتیاق اکبر کو درخواستیں جمع کرانے کی ہدائت،ضلعی صدر شیخ مسعود صادق نے ملک اشتیاق اکبر کی پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند امر قرار دیا، اپنے فرزند کو ملک اشتیاق اکبر کے حق میں دستبردار کرنے کا اعلان کردیا،پارٹی ہائی کمان کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہوگیا،تفصیلات کے مطابق ملک اکبر دین چٹان ( مرحوم) کے فرزند ملک اشتیاق اکبر نے ایک اور سیاسی دھماکہ کر ڈالا ، موصوف نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی شہید بھٹو میں شمولیت کا اعلان کر کے سیاسی حلقوں کو دنگ کردیا،ادہر انکی پارٹی میں شمولیت کے ساتھ ہی ضلعی صدر سابق وائس چیئر مین کنٹونمنٹ بورڈ شیخ مسعود صادق نے انھیں واہ کینٹ کا صدر مقرر کردیا،یاد رہے کہ ملک اشتیاق اکبر سیاسی حلقوں میں ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرمین غنوہ بھٹو انکے بچے ہی پیپلزپارٹی کے اصل وارث ہیں انکے اباو اجداد نے پیپلز پارٹی کے لئے گران قدر قربانیاں دیں ،وہ اپنے والد کے ادھورے مشن کی تکمیل کریں گے ادہر ضلعی صدر شیخ مسعود صادق کا کہنا تھا کہ وہ جب کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کے وائس چیئرمین منتخب ہوئے یہ سب ملک اشتیاق اکبر کے والد مرحوم ملک اکبر دین کی وجہ سے ہوا انکے احسانات کو وہ کبھی فراموش نہیں کرسکتے آج انکے برخوردار ملک اشتیاق اکبر نے اپنے والد کے روح تسکین بخشی جب انھوں نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا ، ہم تہہ دل سے انکے شکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پارٹی کو فعال بنانے میں اپنی تونائیاں صرف کریں گے ،انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک اکبر دین کے سیاسی وارث کو کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں کامیاب کر کے ان سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیں،

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button