تازہ ترینعلاقائی

ڈاکٹرعبدالقدیر خان موومنٹ کا مقصد ہرطبقے کو ان کے حقوق فراہم کرنے کیلئے کوشش کرنا ہے

اوکاڑہ(پریس ریلیز) ڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ کا مقصد ہر طبقے کو ان کے حقوق فراہم کرنے کیلئے کوشش کرنا ہے اور اسی کے پیش نظر ہم کسانوں کے حقوق اور ان کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔ حکومت کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی خدمات حاصل کریں تمام پارٹیوں نے الیکشن سے پہلے تبدیلی کے دعوے کیے تھے آج خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی اور سندھ میں پی پی پی بلوچستان پنجاب ن لیگ کی حکومتیں ہیں عوام کو خود سوچنا چاہیے کہ اِن پارٹیوں نے ان صوبوں میں تو کوئی تبدیلی نہیں لائی کیا یہ مستقبل میں یہ کیا کریں گے یہ تمام سیاسی پارٹیاں نہیں چاہتی کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان آگے آئیں اور ملک کو بحرانوں سے نکالیں پاکستان اس وقت نازک حالات سے گزررہا ہے ہم اپنے ملک میں وافرمقدار میں موجود معدنیات کو برُوئے کار لاکرملک میں موجودہ بحران کو ختم کرنا چاہتے ہیں پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ بجلی گیس اور تیل ہے جس سے ہماری صنعتیں چلتی ہیں جس سے ہماری تمام مشکالات حل ہوسکتی ہیں بہت سے نوجوانوں کو با آسانی روزگار میسر آ سکتا ہے ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے پہلے بھی ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا آج بھی بغیر کسی مفاد کے ہمار ا غیر سیاسی طور پر ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں ہمیں اپنے مشن کو کامیا ب کرنا ہے

یہ بھی پڑھیں  لاہور میں پارکس کو رات 9 بجے بند کردیا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker