تازہ ترینکھیل

ورلڈکپ فائنل:نیوزی لینڈ کی ٹیم 183 رنز پر ڈھیر

میلبورن(نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی ورلڈ کپ کے فیصلہ کن معرکے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 183 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں برینڈن میککلم بغیر کوئی رن بنائے مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان 33 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب مارٹن گپٹل بھی 15 رنز بنا کر گلین میکس ویل کا شکار بنے جب کہ کین ولیمسن تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 12 رنز بنا کر مچل جانسن کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ایک موقع پر 39 رنز پر نیوزی لینڈ کی 3 وکٹیں گر چکی تھیں لیکن روس ٹیلر اور گرانٹ ایلیٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 150 رنز پر پہنچا دیا، روس ٹیلر 40 رنز بنا کر جیمز فالکنر کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ اگلی ہی گیند پر کورے اینڈرسن بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہو گئے۔ اگلے اوور میں لوک رونکی بھی مچل اسٹارک کی گیند پر سلپ میں مائیکل کلارک کو کیچ دے بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا :ایڈو کے انتخابات مکمل، تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker