پاکستانتازہ ترین

الیکشن 2013میں تین سابق وزرائے اعظم نے حصہ لیا

3 wazeer azamلاہور(پاک نیوز)الیکشن 2013 میں تین سابق وزرائے اعظم نے حصہ لیا، ایک سابق وزیر اعظم تو دو حلقوں سے جیت گئے دوسرے کو شکست کا سامنا کرنا پرا جبکہ تیسرا سابق وزیر اعظم ریس میں شامل ہے ۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ تین سابق وزرائے اعظم امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اترے ۔اس سے پہلے دو سے زیادہ سابق وزرائےاعظم نے ایک ساتھ حصہ نہیں لیا۔انتخابات میں حصہ والے سابق وزرائے اعظم میں نواز شریف ، راجہ پرویز اشرف اور میرظفر اللہ جمالی شامل ہیں۔ نواز شریف سولہ برس بعدالیکشن میں واپس آئے۔۔اور لاہور اور سرگودھا سےدو نشستوں کیلئے امیدوار تھے اور دونوں پر وہ کامیاب ہوگئے ،ذوالفقار علی بھٹو لگاتار دو مرتبہ وزیر اعظم بنے۔ 1970کے بعد انہوں نے 1977 کے انتخابات میں حصہ لیا۔1988میں محمد خان جونیجو سابق وزیرِاعظم تھے جنہوں نے الیکشن میں حصہ لیا۔1990 کے انتخابات میں محمد خان جونیجو اور بےنظیر بھٹو نے سابق وزرائے اعظم کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا ۔1993اور 97 میں بےنظیر بھٹو اور نواز شریف دونوں سابق وزیر اعظم کی حیثیت سے میدان میں تھے،93میں بےنظیر بھٹو وزیرِاعظم کا عہدہ سنبھالا جبکہ نواز شریف قائدِ حزبِ مخالف مقرر ہوئے۔1997 میں ترتیب الٹی اور نواز شریف وزیرِ اعظم اور بےنظیر بھٹو قائد حزب مخالف تھیں 2008 کے انتخابات میں دو سابق وزرائےاعظم چوہدری شجاعت حسین اور میر ظفر اللہ جمالی نے انتخاب لڑا لیکن دونوں کامیاب نہ ہوسکے۔ بے نظیر بھٹو 2008 کے انتخابات میں امیدوار تھیں لیکن الیکشن سے پہلے ہی انہیں قتل کر دیا گیا قومی اسمبلی میں سابق قائد حزبِ اختلاف میں سے نواز شریف ، مولانا فضل الرحمان، پرویز الہیٰ اور چوہدری نثار خان بھی امیدوار کی حیثیت سے میدان میں ہیں۔ سابق اسپیکرز میں سے سید فخرامام اور فہمیدہ مرزا بھی اپنے اپنے آبائی حلقوں سے انتخابات میں حصہ رہے ہیں۔اس مرتبہ نواز شریف تو دو حلقوں میں کامیاب ہوگئے ہین ،لیکن راجا پرویز اشرف اپنی سیٹ بچانے میں ناکام رہے، جبکہ میر ظفراللہ جمالی ابھی ریس میں شامل ہیں اور نتئجے کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سرحدی کشید گی مصنوعی تھی جس کا مقصد رائیونڈ مارچ کو ناکام بناناتھا۔ شیخ رشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker