تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:کینٹ بورڈکے بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پرکرائے جائیں،ملک نجیب الرحمن

ٹیکسلا(نا مہ نگار)کینٹ بورڈکے بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پرکرائے جائیں، پیپلزپارٹی تحصیل ہروارمیں اپناامیدوارنامزدکرے گی۔ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی تحصیل ٹیکسلاکے صدرملک نجیب الرحمن ارشد،پی پی پی ٹیکسلاسٹی کے صدرضیاء حسین شاہ،پیپلزپارٹی واہ کینٹ کے جنرل سیکرٹری راجا مشتاق احمد،لیاقت خان آف پوڑپسوال،راجہ ظریف ستی ،ملک آصف محمود، رستم خان،ملک عامرآف کولیاں اورسیدسجادحسین شاہ نے گذشتہ روزپیپلزسیکرٹریٹ آصف آبادمیں منعقدہ پارٹی اجلاس کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پیپلزپارٹی کے مذکورہ رہنماؤں کاکہناتھاکہ کنٹونمنٹ بورڈزسمیت بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پرکروائے جائیں تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیاکہ بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادو ں پرہوں یاغیرجماعتی ہوں پیپلزپارٹی ہرسطح پراپنے امیدوارنامزدکرے گی جبکہ غیرجماعتی الیکشن میں ہم عوام دوست اورمزدوردوست امیدواروں کی بھرپورحمایت کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker