پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، تحریک انصاف دوسرے

Nawaz-Sharif4اسلام آباد(پاک نیوز بکس) پاکستان میں عام انتخابات 2013ء کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک پاکستان مسلم لیگ ن نے سب سے زیادہ نشستیں یعنی واضح برتری حاصل کرکے میدان مارلیا ہے جب کہ تیزی سے ابھرنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف دوسرے اور سابق حکمران پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین تیسرے نمبر پر ہے۔ لیگی کارکنان جیت کا جشن منا رہے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے حامیوں نے بھی کے پی کے میں سونامی آنے پر بھنگڑے ڈالے۔ ن لیگ کے قائد نواز شریف نے اپنی جماعت کی کامیابی کے بعد پہلا خطاب کرتے ہوئے کا کہا ہے کہ انہیں ایک بار پھر عوام کی خدمت کا موقع ملا ہے اور وہ لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  انسانی حقوق کونسل میں 58 ممالک نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کر دی

قومی اسمبلی کی 272 نشستوں میں 264 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ 127 سیٹیں جیت کر پہلے پاکستان تحریک انصاف 34 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور پیپلز پارٹی 30 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ آزاد امیدواروں نے 28 ایم کیو ایم الطاف گروپ نے 13 اور جمعیت علمائے اسلام نے 10 سیٹیں جیت لیں۔جماعت اسلامی 3، مسلم لیگ ق ایک اور دیگر پارٹیز 18 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہیں۔عوامی نیشنل پارٹی اس بار قومی اسمبلی کی ایک نشست بھی حاصل نہیں کرسکی اور اس کے مرکزی رہنما اسفندیار ولی بھی بری طرح ناکامی سے دوچار ہوگئے ہیں۔پاکستان کے سابق نااہل وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی پوری فیملی آؤٹ ہوگئی ہے ، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، میاں منظور وٹو، قمر زمان کائرہ ، فردوس عاشق اعوان، فیصل صالح حیات، حنیف عباسی، غنوی بھٹو، غلام احمد بلور، معروف گلوکار ابرار الحق بھی الیکشن جتنے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں  ”اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے۔۔۔۔جنرل حمید گلؒایک عظیم جرنیل“

 صوبے پنجاب اسمبلی کی 297 سیٹوں میں سے 267 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 194 سیٹوں کے ساتھ پہلے، آزاد امیدوار 41 کے ساتھ دوسرے، پاکستان تحریک انصاف 22 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے حصے میں 6، ق لیگ نے 7 اور دیگر پارٹیز نے 6 سیٹیں جیتیں۔

سندھ اسمبلی کی 130 میں سے 101 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 68 سیٹوں کے ساتھ پہلے، متحدہ قومی موومنٹ 19 سیٹوں کے ساتھ دوسرے آزاد امیدوار 5 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ مسلم لیگ ن نے 2 اور دیگر پارٹیز نے 13 سیٹیں جیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  خوشحالی وترقی یا تنزلی میں گامزن ہندو پاک !

صوبے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 99 نشستوں میں سے 89 سیٹوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 33 سیٹیں جیت کر پہلے، جمعیت علمائے اسلام 14 کے ساتھ دوسرے، مسلم لیگ ن 12 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ آزادامیدواروں نے 10، جماعت اسلامی نے سات7، قومی وطن پارٹی نے 7، پیپلز پارٹی نے 3، عوامی نیشنل پارٹی نے 3، دیگر پارٹیز نے 2 سیٹیں جیتیں جب کہ مسلم لیگ ق ایک بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

بلوچستان میں مسلم لیگ ن 4 جمعیت العلمااسلام  6اور دیگر پارٹیز نے سیٹیں جیتی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker