پاکستانتازہ ترین

عمران خان 3 حلقوں سے جیتنے والے پہلے امیدواربن گئے

imranاسلام آباد(بیوروچیف) پاکستانی نوجوانوں میں مقبول ترین سیاسی جماعت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 3 حلقوں سے جیتنے والے پہلے امیدوار بن گئے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان حلقہ این اے 1 پشاور، حلقہ این اے 56 راولپنڈی اور حلقہ این اے 71 میانوالی سے کامیاب ہوئے ہیں جب کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 سے انہیں شکست ہوئی ہے۔عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں واضح برتری حاصل کی ہے،غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے ون پشاور سے عمران خان کامیاب ہوئے۔اسی طرح این اے ٹو پشاور سے پی ٹی آئی کے انجینئر حامد الحق جیت گئے، این اے تین سے پی ٹی آئی کے ساجد نواز کامیاب، این اے چار سے پی ٹی آئی کے گلزار خان کامیاب، این اے دس مردان سے پی ٹی آئی کے محمد علی خان کامیاب، این اے گیارہ مردان سے پی ٹی آئی کے مجاہد علی کامیاب ہوئے۔حلقہ این اے تیرہ صوابی ٹو سے پی ٹی آئی کے اسد قیصر کامیاب، این اے چودہ کوہاٹ ون سے پی ٹی آئی کے شہریارآفریدی کامیاب، این اے سولہ ہنگو سے پی ٹی آئی کے خیال زمان اورکزئی کامیاب، این اے دس مردان سے پی ٹی آئی کے محمد علی خان کامیاب، قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:آپس میں شادی کرنے والے حقیقی بہن بھائی کو نشان عبرت بنایا جائے،شیخ کاشف سہیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker