پاکستانتازہ ترین

ایم کیوایم کے کارکنوں کا پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کی گاڑی پر دھاوا

کراچی(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل جناح گراﺅنڈ جلسے کیلئے گراﺅنڈ کا جائزہ لینے پہنچے تو تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے کارکنوں میں پہلے نعرے بازی ہوئی اور پھر آپس میں تصادم ہوا جس پر عمران اسماعیل کو میڈیا ٹالک چھوڑ کو جانا پڑا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل متحدہ قومی موومنٹ مرکزی دفتر نائن زیرو کے سامنے واقع جناح گراﺅنڈ میں جلسے کیلئے گرﺅنڈ کا جائزہ لینے پہنچے تو راستے میں بھی ان کے قافلے کو کسی نے نہیں روکا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے جناح گراﺅنڈ میں دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کے درمیان ماحول گرم ہو گیا اور نعرے بازی شروع ہو گئی، دونوں پارٹیوں کے رہنماﺅں نے اپنے کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی کہ وہ ایک دوسرے سے گتھم گتھا نہ ہو جائیں ۔عمران اسماعیل جب میڈیا ٹالک کرنے لگے تو ایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی اور تصادم کے خطر ے سے بچنے کیلئے عمران اسماعیل نے وہاں سے نکلنے میں ہی بہتری سمجھی اور اپنا قافلہ لے کر روانہ ہو گئے لیکن ایم کیوایم کے کارکنوں کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آیا عمران اسماعیل کے قافلے کی گاڑی کے شیشے بھی بلے مار کر توڑ دیے اور گاڑیوں پر انڈے بھی پھینکے ۔تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کہاہے کہ کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے اور انہیں کوئی خطرہ نہیں ہے ،اسی خو ف کو مٹانا ہے ،ایم کیوایم رانگ نمبر ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ انہوں نے متحدہ سے یہ توقع نہیں کی تھی کیونکہ جو ہمارے ساتھ ہوا کھلی بدماشی تھی لیکن ہم اب غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے

یہ بھی پڑھیں  ایبٹ آباد میں سیاحوں کی کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker