تازہ ترینعلاقائی

ڈی پی او جہلم سرفراز خان ورک کو میانوالی میں تعینات کر دیا گیا

داؤدخیل( ضیانیازی سے )ڈی پی او جہلم سرفراز خان ورک کو میانوالی میں تعینات کر دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی سرفراز خان ورک نے ڈسٹرکٹ میانوالی کاچارج سنبھال لیادفترپہنچنے پر پولیس کے چاک چوبند دستے نے نجیب اللہ خانASIکی زیر قیادت سلامی دی۔بعد ازاں محمد اقبال ملک ایس پی لیگل ،ملک محمد نواز ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ،چوہدری منیر حسین ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل،حاکم خان نول ڈی ایس پی لیگل میانوالی،ملک غلام محمد آر آئی پولیس لائن میانوالی ،اللہ نواز خان انسپکٹر سیکورٹی میانوالی اور تمام دفاتر کے انچارجز کے ساتھ ملاقات کی اور تما م دفاتر پولیس کا معائنہ کیا،بعد میں ڈسٹرکٹ پولیس لائن میانوالی گئے اور پولیس لائن میانوالی کے دفاتر ،بہرام شہید ہال پولیس ریسٹ ہاؤس،میٹنگ ہال،ایلیٹ بیرکس ،ایم ٹی اور میس ہال کی انسپکشن کی اور پولیس لائن کی صفائی کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button