تازہ ترینعلاقائی

حالیہ تبدیلی کا کریڈٹ میاں نوازشریف کوجاتا ہے۔مجتبیٰ شجاع

mujtabaلاہور (پریس ریلیز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ممبرپنجاب اسمبلی وسابق صوبائی وزیرمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں خدمت اورخلوص کی جیت ہوئی جبکہ شعبدہ بازہارگئے ۔چاروں صوبوں کے عوام نے اپنے روشن مستقبل کیلئے مسلم لیگ (ن) کومینڈیٹ دے کردرست اوردوررس فیصلہ کیا ہے۔دستوراورپارٹی منشورکی پاسداری ہماری قیادت کاطرہ امتیازہے۔ماضی کی طرح ہم آئندہ بھی اپنے وعدے وفاکریں گے ۔ ملک میں حالیہ پرامن اورآئینی تبدیلی کا کریڈٹ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کوجاتا ہے،ہماری قیادت کاصادق جذبہ اورسیاسی فلسفہ جیت گیا۔اناڑیوں نے توہین سے بھرپورسیاسی حملے مگرہماری قیادت نے صبروتحمل کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ۔زرداری لیگ کی شکست سے ملک میں آئین کی حکمرانی اور تباہ حال معیشت کی بحالی کا راستہ ہموار ہوگا۔توانائی کی قلت سمیت دوسرے قومی بحرانوں پرقابوپانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف کا عزم واستقلال خوش آئندہے۔مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اورممکنہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی جمہوری قوتوں کوآپس میں سرجوڑکربیٹھنے کی دعوت خوش آئندہے ۔ قومی مفاہمت کے بغیر پاکستان میں امن واستحکام آئے گا اورنہ عوام کوریلیف ملے گا۔وہ اپنے دفترمیں کامیابی کی مبارکباد دینے کیلئے آنیوالے کارکنان اورووٹرز سے خطاب کررہے تھے۔میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے مزید کہاکہ ہم اپنے غیورہم وطنوں کی گردن سے غلامی کاطوق اتاراوران کے پیروں کی بیڑیاں توڑد یں گے ۔آئین اورقومی ضمیر کاتقدس پامال کرنے والے زرداریوں اورحواریوں کو انصاف کے کٹہرے میں ضرورکھڑاکریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ (ن)کو اندھیروں سے نجات اورگھرگھرخوشحالی کے وعدے پرووٹ دیے،ہم اپنے ووٹرزکومایوس نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے وفاق کے حامیوں کوتقویت ملے گی۔ہم پاکستان کے وقاراورقومی مفادات کی حفاظت کیلئے جان پر کھیل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پاناما کیس جے آئی ٹی، سپریم کورٹ نے نام مسترد کردئیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker