تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:ڈاکٹرزکی معروف تنظیم پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن واہ کینٹ،ٹیکسلااورحسن ابدال چیپٹرکاماہانہ اجلاس

ٹیکسلا(نا مہ نگار)ڈاکٹرز کی معروف تنظیم پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن واہ کینٹ ، ٹیکسلا اور حسن ابدال چیپٹر کا ماہانہ اجلاس واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، واہ کینٹ ٹیکسلا اور حسن ابدال میں ہسپتالوں اور پرائیویٹ کلینکس میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل محمد سلیم خٹک نے خصوصی بریفنگ دی،اجلاس میں واہ کینٹ ٹیکسلا کے صحافیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا،سرپرست تنظیم ڈاکٹر شاہدصدر ڈاکٹر سید اسد علی ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹرملک الہیٰ بخش اعوان نے ڈاکٹرز کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اس باہمی مشاورت سے اسکے تدارک کے لئے لائح عمل طے کیاگیا،مرکزی صدر پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ڈاکٹر طارق میاں نے ڈاکٹرز سے ٹیلفونک خطاب کیا،اور ڈاکٹرز کے سوالوں کے جواب دیئے،اجلاس میں ڈاکٹر بینش ریاض،ڈاکٹر آسیہ، ڈاکٹر نیلم ،ڈاکٹرمہوش،ڈاکٹر سحرش ،ڈاکٹر احسام الرشید،ڈاکٹر قدوس ہاشمی ،ڈاکٹر حفیظ عطالرحمان،پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں،ڈاکٹر بابر الہیٰ،ڈاکٹر زاہد یوسف،ڈاکٹر میر اختر،ڈاکٹر سہیل اقبال ،ڈاکٹر منصورالحق ،ڈاکٹر ملک طاہر رحمان،ڈاکٹر محمد عدنان خان،ڈاکٹر محمد شاہد،ڈاکٹر رانا محمد اجمل،ڈاکٹر نوید اختر،ڈاکٹر شاہد نواز،ڈاکٹر عون اعجاز بھٹی،کے علاوہ تنظیمی سے وابستہ ڈاکٹرز نے شرکت کی،ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل سلیم خٹک نے سیکورٹی اور دہشتگردی جیسے واقعات سے بچاو کے لئے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں جبکہ پولیس کے پاس نہ اتنے وسائل ہیں اور نہ افرادی قوت کہ ہر جگہ سیکورٹی مہیا کی جاسکے انھوں نے ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے فول پروف سیکورٹی کا بندوبست کریں تاکہ حکومتی احکامات کی بجاآوری کو ممکن بنایا جاسکے ،مرکزی صدر پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ڈاکٹر طارق میاں نے ڈاکٹرز کی جانب سے کئے گئے متعدد سوالات پر تفصیلی وضاحت کی، اور ڈاکڑز کموینٹی کو ہر قسم حل طلب مسائل پر مکمل تعاون کا یقین دلایا ،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!