تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:آنیوالا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے،راؤ یوسف امیدواراین اے145

renalaرینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) آنیوالا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے تحریک انصاف نوجوان عوامی طاقت سے بر سراقتدار آئیگی سرائیکی بیلٹ میں تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہوکر اس کا توڑ کرنے کیلئے مخدوم احمد محمود کو گورنر پنجاب لگایا گیا ہے راؤ یوسف اقبال تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 145سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی نوجوان قیادت راؤ یوسف اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں اب چہرے بدل بدل کر عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں پنجاب میں ایک سول آمر شہباز شریف کی حکومت ہے جس نے تقریبا 20وزراتیں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں اور پنجاب بھر کا ترقیاتی بجٹ صرف لاہور میں لگایا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ دونوں سیاسی پارٹیاں دو دو بار اقتدار میں آنے کے باوجود عوام کیلئے کچھ نہ کر سکیں اور آج یہی وجہ ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو نازک دور سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرئیگی ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہوکر مختلف ہتکھنڈے استعمال کر ہی ہیں گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی پاکپتن آمد کیلئے وہاں کے ڈی سی او اور ڈی پی او نے ہیلی کاپٹر کو پاکپتن میں لیڈنگ کی اجازت نہ دی دوسری طرف سرائیکی بیلٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے وفاقی حکومت کائف ہے اور اس مقبولیت کا توڑ کرنے کیلئے سرائیکی بیلٹ سے مخدوم احمد محمود کو گورنر پنجاب لگایدیا گیا ہے تاکہ وہ آئندہ الیکشنر میں تحریک انصاف کو ملنے والی کامیابی کو روکا جاسکے نوجوانوں میں مقبولیت کے باعث 35%ٹکٹیں قیادت نے یوتھ کو دینے کا اعلان کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی میاں عبدالرزاق کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker