پاکستانتازہ ترین

یمن فوج نہ بھیجی جائے، سعودی عرب کی حفاظت کیلئے خود جانا پڑا تو جاﺅں گا:اسفندیارولی

کراچی ( نمائندہ خصوصی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ یمن کی لڑائی کو اپنی لڑائی نہیں سمجھتے لیکن سعودی عرب کی حفاظت کیلئے خود بھی جانا پڑا تو جا ں گا، نواز شریف کی حکومت گرانے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ یمن کی لڑائی کو اپنی لڑائی نہیں سمجھتے لیکن سعودی عرب کا تحفظ پوری دنیا میں ہر مسلمان پر فرض ہے اور اس کیلئے خود بھی سعودی عرب جانا پڑا تو ضرور جاں گا۔ انہوں نے کہا کہ 80 کی دہائی میں فرد واحد کے فیصلے کا خمیازہ اب تک بھگت رہے ہیں، آج بھی فرد واحد فیصل کرنے جا رہا ہے، قومی پالیسی تشکیل دی جائے۔ یمن میں فوج نہ بھیجی جائے، اس کی مخالفت کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں اسفندیار ولی نے کہا کہ نیا خیبرپختونخواہ بننے جا رہا ہے جس میں عجیب سا نظام ہے ، اسمبلیوں کو گندگی کا ڈھیر کہنے والے عمران خان واپس جا رہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق سوال کے جواب میں اے این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات جلد از جلد ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو غیر جمہوری طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی تو سب کھڑے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  آزاد جموں وکشمیر میں قیا دت کے فقدان سے تحریک آزاد ی کشمیر کوخاصا نقصان پہنچا،سرداراخلاق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker